منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

ہم بدترین حالات کے لیے تیار ہیں: فلسطینی رہنما صالح العروری

07 اکتوبر, 2023 19:31

رامالہ: فلسطینی رہنما صالح العروری کا کہنا ہے کہ ہم نے قابض فوج کے اعلیٰ افسران کو گرفتار کرلیا ہے، ہم بدترین حالات کے لیے تیار ہیں۔

صالح العروری کا غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں آزادی اور اپنے مقدسات کو محفوظ رکھنے کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طوفان الاقصیٰ : حماس کا اسرائیل پر حملہ،درجنوں اسرائیلی فوجی ہلاک

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قابض فوج کے اعلیٰ افسران کو گرفتار کرلیا ہے، اسرائیلی قیدیوں کی ایک بڑی تعداد ہے، قیدیوں میں اعلیٰ افسران بھی ہیں اور جنگ ابھی اپنے عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشن طوفان الاقصی میں ہم بدترین حالات کے لیے تیار ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔