ن لیگ کے جو وزراء ہمارے ساتھ تھے وہ کہاں غائب ہوگئے ہیں: بلاول بھٹو

جیکب آباد: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے جو وزراء ہمارے ساتھ تھے وہ کہاں غائب ہوگئے ہیں، نواز شریف کے جو وزیر تھے ان کو اب تھوڑی محنت کرنی چاہیے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی گئی، سیلاب متاثرین کو پکا گھر ملے گا، شہید بھٹو کا نوکری، کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کرنے جارہے ہیں، ہمیں زراعت کے شعبے پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اقداما ت کرنا ہوں گے، سیلاب متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے، پنجاب میں بھی سیلاب آیا وہ میڈیا اور سیاستدان کو نظر نہیں آیا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہے، عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے عوام کیلئے آواز بلند کی ہے، مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر فورم پر اجاگر کیا، ہر جمہوری سیاستدان کیلئے مسائل کا حل انتخابات ہیں، جب ایک منتخب حکومت ہوگی تو یہ مشکلات نہیں ہوں گی، الیکشن جتنے جلدی ہوسکیں کرائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو چلانے کا پرانا طریقہ چھوڑا جائے: بلاول بھٹو
ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان جمہوری سیاستدان ہیں، میرا نہیں خیال کہ وہ الیکشن مخالف ہوں، ن لیگ کے جو وزراء ہمارے ساتھ تھے وہ کہاں غائب ہوگئے ہیں، پاکستان کے عوام اپنی سیاسی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں، نواز شریف کے جو وزیر تھے ان کو اب تھوڑی محنت کرنی چاہیے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












