منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے تشدد پر صدر عارف علوی کا اظہار تشویش

08 اکتوبر, 2023 09:29

اسلام آباد: عارف علوی کا کہنا ہے کہ صورتحال فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تصادم سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

صدر مملکت عارف علوی نے فلسطین اور اسرائیل میں بڑھتے تشدد پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خونریزی اور انسانی جانوں کے مزید نقصان کو روکنے کیلئے تحمل کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے جو ہمارے ساتھ کیا ہم اس کا بدلہ طاقت سے لیں گے: اسرائیلی وزیراعظم

عارف علوی کا کہنا تھا کہ صورتحال فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تصادم سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی عوام آبادکاروں کی دہشتگردی اور قابض افواج کیخلاف اپنا دفاع کریں: صدر محمود عباس

انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری فریقین کو لڑائی مزید بڑھانے سے روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، بین الاقوامی برادری یو این قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے کام کرے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔