غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری، 100 سے زائد افغان خاندان وطن واپس جاچکے

پشاور: غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
بارڈر ذرائع کے مطابق طورخم کے راستے اب تک 100 سے زائد افغان خاندان وطن واپس جاچکے ہیں، گزشتہ روز 40 سے زائد افغان خاندانوں کی وطن واپسی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور اور لاہور میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل
خیال رہے کہ 31 اکتوبر تک تمام غیر قانونی مقیم افغانیوں کو وطن واپسی کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق وطن واپس نہ جانیوالے غیر قانونی مقیم افغانیوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












