منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

حکومت کی بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی سہولت ختم کرنے کی تیاری

09 اکتوبر, 2023 20:40

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی سہولت ختم کرنے کی تیاری کرلی۔

ذرائع کے مطابق گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے افسران کو ماہانہ مفت یونٹس کی فراہمی بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی برائے توانائی پاور ڈویژن کی سمری پر کل حتمی منظوری دے گی، مفت یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے سالانہ 6 ارب روپے سے زائد بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی سابق رکن اسمبلی رخسانہ کوثر بجلی چوری کرتی پکڑی گئیں

ذرائع کے مطابق گریڈ 16 تک کے ملازمین کو فی الوقت مفت بجلی کی سہولت جاری رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر ماہ بچ جانے والے مفت یونٹس اگلے مہینوں میں شامل کردئیے جاتے ہیں جس کی وزارت خزانہ نے مفت یونٹس اور موناٹائزیشن دونوں کی مخالفت کی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔