نواز شریف کی وطن واپسی، دبئی سے "امید پاکستان” نامی خصوصی طیارہ بُک کرالیا گیا

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پاکستان واپسی کے لئے دبئی سے خصوصی طیارہ بک کروالیا گیا، نواز شریف جس پرواز سے پاکستان آئیں گے اسے "امید پاکستان” کا نام دیا جائے گا۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، دبئی سے خصوصی طیارہ نواز شریف کو پاکستان لے کر آئے گا، خصوصی طیارے کو ” امید پاکستان” کا نام دیا جائے گا۔
نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کے لئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے، طیارہ پہلے اسلام آباد پہنچے گا، پھر لاہور کے لئے روانہ ہوگا، جس کے بعد نواز شریف مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی وطن واپسی اتحاد اور معاشی مضبوطی کی طرف اہم قدم ثابت ہوگی: شہباز شریف
نواز شریف وطن واپسی کے لئے کل لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے، سعودی عرب میں ایک ہفتہ قیام کے بعد نواز شریف 3 دن دبئی میں قیام کرکے پاکستان پہنچیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












