ن لیگ کو کسی ڈیل کی ضرورت نہیں ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نواز شریف اور مسلم لیگ ن ہی نظر آئے گی، ن لیگ کو کسی ڈیل کی ضرورت نہیں ہے۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا جی ٹی وی کے پروگرام "جی فار غریدہ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کا پاکستان واپسی کا پروگرام حتمی ہے، 21 اکتوبر کو نواز شریف پاکستان پہنچیں گے، قوم 21 اکتوبرکو نواز شریف کا فقید المثال استقبال کرے گی، نواز شریف کو واپسی کیلئے کسی گارنٹی کی ضرورت نہیں ہے، نواز شریف 21 اکتوبر کو ایک خلیجی ملک سے پاکستان آئیں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نواز شریف کیخلاف سازش کے تمام شواہد سامنے آچکے ہیں، نواز شریف اپنے کیخلاف زیادتیاں سچائی کمیشن میں بتائیں گے، پاکستان میں نواز شریف اور مسلم لیگ ن ہی نظر آئے گی، ن لیگ کو کسی ڈیل کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف برانڈ ہے، جب سب فیل ہو جاتے ہیں تو وہ آتا ہے: مریم نواز
ان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہے کر مل کر کام کرنا چاہیے، پی ٹی آئی والے بھی پاکستانی ہیں ان کی بات سننا چاہیے، قانون سازی کے بعد نواز شریف کی نااہلی ختم ہوچکی ہے، پی ٹی آئی کے کافی لوگ سیدھے راستے پر آگئے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












