منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے: رانا ثنااللہ

12 اکتوبر, 2023 17:40

لاہور: رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، پی ٹی آئی کے معاہدوں کا خمیازہ ہمیں 16 ماہ تک بھگتنا پڑا۔

رہنما (ن) لیگ رانا ثنا اللہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے گزررہا ہے، پی ٹی آئی کو دھاندلی کرکے اقتدار نہ دیا جاتا تو آج پاکستانی معیشت مستحکم ہوتی، آئی ایم ایف ہمیں تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، پی ٹی آئی کے معاہدوں کا خمیازہ ہمیں 16 ماہ تک بھگتنا پڑا، آئی ایم ایف سے قسط جاری کرنے کا کہا تو جواب ملا آپ نے معاہدوں کی خلاف ورزی کی۔

یہ بھی پڑھیں: جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا نواز شریف نے ہی اس سے نکالا : رانا ثنا اللہ

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 12 اکتوبر 1999 کو جو ہوا وہ نہ ہوتا تو آج حالات بہتر ہوتے، 1999 میں جو ہوا وہی بات دوبارہ 28 جولائی 2017 کو دہرائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس قوم کی امید ہے، 2013 میں پوری دنیا کہہ رہی تھی پاکستان ڈیفالٹ کرنے جارہا ہے، نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی پر قابو پایا، نواز شریف نے ملک کو بچایا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔