منگل، 23-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، مریضوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کرگئی

13 اکتوبر, 2023 12:06

راولپنڈی: ملک کے دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی ڈینگی وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے شکار مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1852 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں مزید 34 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈینگی نے مزید 192 افراد کو متاثر کردیا

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ہولی فیملی 36، ڈی ایچ کیو 27 اور بے نظیر بھٹو اسپتال میں 38 افراد زیر علاج ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی وبا سے بچاؤ کے لیے اقدامات شروع کردیے گئے ہیں، ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 10 چالان ٹکٹ جاری اور 2 لاکھ 76 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے مجموعی طور پر 3874 مقدمات درج اور 596 عمارتوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔