مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور عائشہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی

لندن: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نےاہلیہ عائشہ سیف کو طلاق دے دی ہے۔
جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی، جس میں انہوں نے اپنی طلاق کی خبروں کی تصدیق کی۔
جنید صفدر نے لکھا کہ میری طلاق کے حوالے سے چلنے والی خبریں سچ ہیں، یہ انتہائی نجی معاملہ ہے اس لیے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ ہماری پرائیویسی کا احترام کرے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے اس فیصلے سے ہم دونوں کو سکون ملے گا انشاءاللہ، اس بارے میں مزید کچھ گفتگو نہیں کرنا چاہتا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کے ولیمے کے کھانے میں کیا کچھ تھا ؟

اس کے علاوہ جنید صفدر نے اپنی سابقہ اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
واضح رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف دسمبر 2021 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے تھے ، دونوں کا نکاح لندن کے لینزبرا ہوٹل میں جبکہ شادی کی تقریبات دسمبر میں پاکستان میں ہوئی تھیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












