منگل، 23-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

نواز شریف پاکستان کو معاشی قوت بنانے آرہے ہیں: مریم نواز

13 اکتوبر, 2023 11:00

لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ ایٹمی قوت پاکستان کو معاشی قوت بنائیں گے اور یہی ایجنڈا پورا کرنے کیلئے نواز شریف آرہے ہیں۔

پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائیزر مریم نواز نے کہا کہ ملک و قوم سے وعدے نبھانا اور مشکلات سے نکالنا ہی نواز شریف کی روایت ہے، نواز شریف ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے واپس آ رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک اور قوم کو زخم لگتے ہیں ہر بار نواز شریف آ کر مرہم رکھتا ہے، سب خراب ہونے کے بعد اب سب ٹھیک کرنے کیلئے نواز شریف کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف برانڈ ہے، جب سب فیل ہو جاتے ہیں تو وہ آتا ہے: مریم نواز

خیال رہے کہ نواز شریف دبئی کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ مینار پاکستان پر مسلم لیگ ن کے جلسے میں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔