منگل، 23-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

ریاست کی رٹ کو برقرار رکھیں گے: نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان

13 اکتوبر, 2023 17:29

کراچی: جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو جانا ہوگا، ریاست کی رٹ کو برقرار رکھیں گے۔

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، اسمگلنگ میں ملوث لانچوں کو سمندر میں غرق کیا جائے گا، سرحدوں پر اسمگلنگ کے خلاف سختی سے نمٹا جارہا ہے، ایرانی تیل کی اسمگلنگ کو روکا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا: سرفراز بگٹی

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ریاست نے چند اصولی فیصلے کیے ان پر عمل کیا جائے گا، پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو جانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی رٹ کو برقرار رکھیں گے، پاکستان تمام کارروائی عالمی قانون کے مطابق کررہا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔