پیپلز پارٹی اب ڈر رہی ہے کہیں کراچی ان سے چھوٹ نہ جائے: جاوید لطیف

لاہور: جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ حالات نے ہمیں کراچی جانے پر مجبور کردیا، پیپلز پارٹی اب ڈر رہی ہے کہیں کراچی ان سے چھوٹ نہ جائے۔
رہنما (ن) لیگ جاوید لطیف کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی جماعتوں کو کمزور کرنے کی روش ختم ہونی چاہیے، بلاول بھٹو زرداری سے اچھا تعلق ہے، بدقسمتی سے ہم کراچی نہیں جا سکے، حالات نے ہمیں کراچی جانے پر مجبور کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف وطن واپسی پر ملکی ترقی کا ایجنڈا دیں گے: مریم اورنگزیب
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اب ڈر رہی ہے کہیں کراچی ان سے چھوٹ نہ جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تو بہت پہلے ہی کہہ دیا تھا نواز شریف پاکستان آرہے ہیں، عوام کو نواز شریف سے امید ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












