پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

نواز شریف سزا یافتہ اور مفرور ہیں، انہیں 2024 میں سلیکٹڈ کرکے نہ لایا جائے: فیصل کریم کنڈی

17 اکتوبر, 2023 21:18

اسلام آباد: فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ گڈ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد ہوسکتا ہے، نواز شریف سزا یافتہ اور مفرور ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا جی ٹی وی کے پروگرام "جی فارغریدہ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف سزا یافتہ اور مفرور ہیں، نواز شریف کی واپسی پر جو چیزیں سامنے آرہی ہیں اس سے ڈیل کا تاثر ملتا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں صاف و شفاف انتخابات ہوں، نواز شریف کو 2024 میں سلیکٹڈ کرکے نہ لایا جائے، نواز شریف کی راہداری ضمانت اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہوگا، صرف پیپلزپارٹی جلد الیکشن کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے: منظور وسان

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ وقت اچھا گزارا ہے، گڈ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد ہوسکتا ہے۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔