پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

گندم کی قیمت میں بھی بڑی نمایاں کمی کی جائیگی: محسن نقوی

17 اکتوبر, 2023 19:27

فیصل آباد: محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے پاس موجود گندم ریلیز کرنے جارہے ہیں، گندم کی قیمت میں بھی بڑی نمایاں کمی ہوگی۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، آٹا سستا ہونے سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا، فلار ملز والوں نے آٹے کا تھیلا 15 روپے سستا کرنے کی یقین دہانی کرائی، پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے گندم کا پہلا بحری جہاز کراچی پہنچ گیا، آٹے کی قیمتوں میں کمی کا امکان

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈیزل گاڑیوں کا 10 اور پیٹرول گاڑیوں کا 15 فیصد کرایہ کم ہوا، پولٹری میں بھی 12 سے 15 فیصد کمی ہوگی، گڈز ٹرانسپورٹ والے بھی 10 فیصد کرایہ کم کریں گے، والوں سے بات ہوئی وہ بھی کرائے 10 فیصد کم کریں گے، چینی پہلے ہی مارکیٹ میں 145 روپے کلو پر آچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دالوں کی قیمت میں 20 سے 30 روپے کمی کی گئی، پنجاب کے پاس موجود گندم ریلیز کرنے جارہے ہیں، گندم کی قیمت میں بھی بڑی نمایاں کمی ہوگی، گھی کی قیمت میں بھی 15روپے فی کلو کمی پر اتفاق ہوا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔