استحکام پاکستان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ‘عقاب’ کا انتخابی نشان مانگ لیا

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن سے دوبارہ رجوع کرلیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کی طرف سے الیکشن کمیشن میں عقاب کے انتخابی نشان کی نئی درخواست دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی رجسٹریشن ختم کردی تھی اور انتخابی نشان عقاب بھی واپس لے لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فرخ حبیب نے بھی پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرلیں، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان
الیکشن کمیشن نے قرار دیا تھا کہ اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












