دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان چین تعلقات میں دراڑ نہیں ڈال سکتی: نگراں وزیراعظم

اسلام آباد: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان چین تعلقات میں دراڑ نہیں ڈال سکتی، پاکستان چین کے ساتھ تعلقات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی چینی صدر شی چن پنگ سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دیگر وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں مدعو کرنے پر مشکور ہوں، گزشتہ روز کی تقریر ترقی کے آپ کے عظیم وژن کی عکاس تھی، پوری دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کی ترقی سب کیلئے بہترین مثال ہے، شی چن پنگ کی وژنری قیادت میں پاکستان کیلئے بہت مواقع موجود ہیں، چین پاکستان کا تذویراتی شراکت دار ہے، پاکستان کو چین کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے چین کو سولر پارکس میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی
انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت پاکستان چین تعلقات میں دراڑ نہیں ڈال سکتی، پاکستان چین کے ساتھ تعلقات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
دوسری جانب چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کا فروغ چاہتا ہے، سی پیک پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












