پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

جن سے 9 مئی کی غلطی ہوگئی، ان کو عام معافی دلانا میرا مشن ہے: شیخ رشید

22 اکتوبر, 2023 14:18

راولپنڈی: شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جن سے 9 مئی کی غلطی ہوگئی، ان کو عام معافی دلانا میرا مشن ہے، کل سے اس مشن کے لیے اپنی شروعات کا آغاز کر رہا ہوں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا اپنے ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ 40 روزہ چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی، مجھے نہیں معلوم میں نے یہ چلہ کس جگہ پر کاٹا ہے، مجھے چلے کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل عاصم منیر کو چھیڑنا ہی ہماری غلطی تھی: شیخ رشید

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جن سے 9 مئی کی غلطی ہوگئی، ان کو عام معافی دلانا میرا مشن ہے، کل سے اس مشن کے لیے اپنی شروعات کا آغاز کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے، کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔