قومی مجرم کی واپسی کیلئے ریاست نے قانون اور انصاف کو دفن کردیا: پی ٹی آئی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے آج ریاست نے قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ قوم نے رجیم چینچ سازش کو قبول نہیں کیا وہ لندن منصوبے اور اس کے اہداف بھی قبول نہیں کرے گی، قومی مجرم کی وطن واپسی کیلئے آج ریاست نے قانون اور انصاف کو اپنے ہاتھوں سے دفن کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سے ہونیوالی زیادتیوں کے پیچھے میاں صاحب اور انکی جماعت ہے: اسد قیصر
خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چار سال بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں، سابق وزیر اعظم دبئی سے پہلے اسلام آباد پہنچے جس کے بعد انہوں نے لاہور میں مینار پاکستان پر ن لیگ کے جلسے میں کارکنوں سے خطاب کیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












