غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے: جان اچکزئی

کوئٹہ: جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چمن اور پشین میں بھی ہولڈنگ سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔
نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کو رضاکارانہ طور پر واپسی کی مہلت دی، غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چمن اور اسپین بولدک کے رہائشیوں کو کوئی استثنیٰ نہیں دیاجائے گا۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے لیے کنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے، کنٹرول روم میں تمام متعلقہ اداروں کے نمائندے ہوں گے، غیر قانونی غیر ملکیوں کو کرائے پرر دیے گئے گھر خالی کراے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی مقیم غیر ملکی انخلا سے بچنے کیلئے یورپی طرز پر پیپر میرج کرنے لگے
ان کا کہنا تھا کہ چمن اور پشین میں بھی ہولڈنگ سینٹر قائم کئے گئے ہیں، غیر قانونی تارکین وطن کو ڈیڈلائن کے بعد 3 مزید کراسنگ پوائنٹ سے بھیجا جائے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












