اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

سردیوں میں گیس مہنگی اور نایاب ہوجائیگی: نگران وزیر توانائی

27 اکتوبر, 2023 13:57

اسلام آباد: محمد علی نے صارفین کو خبردار کردیا ہے کہ سردیوں میں گیس نہ صرف مہنگی بلکہ نایاب بھی ہوجائیگی، گھریلو صارفین کو صبح دوپہر اور رات کے اوقات میں مجموعی طور پر 8 گھنٹے گیس ملے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو صبح دوپہر اور رات کے اوقات میں مجموعی طور پر 8 گھنٹے گیس سپلائی یقینی بنائیں گے، گھریلو صارفین کو ایل پی جی پر جانا پڑے گا، ملک میں جتنی گیس ہے اسی کے مطابق سردیوں میں سپلائی ہوگی، سردیوں میں گیس نہ صرف مہنگی بلکہ نایاب بھی ہوجائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ دسمبر کیلئے 2 ایل این جی کارگوز کا بندوبست کرلیا ہے، نئے گیس کنکشنز پر پابندی برقرار رہے گی کیونکہ نئے کنکشنز کیلئے ملک میں گیس موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ سے گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے

محمد علی نے کہا دسمبر کیلئے ایل این جی کے دو اضافی کارگوز خرید لیے ہیں جبکہ جنوری کیلئے بھی دو مزید ایل این جی کارگوز سپاٹ مارکیٹ سے خریدیں گے، گیس قیمتوں میں غریب صارفین پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا، صرف ان کیلئے فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کیئے ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ گیس قیمتوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی تاہم ای سی سی نے جن قیمتوں کی منظوری دی ہے اس کے بعد 4500 ارب روپے سے زائد توانائی کا گردشی قرض مزید نہیں بڑھے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔