اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

جماعت اسلامی کا 19 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ کا اعلان

29 اکتوبر, 2023 17:20

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 19 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

سراج الحق کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل کے مقدس سرزمین چھوڑنے تک تحریک جاری رہے گی، ہم نے امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا، جماعت اسلامی کے کارکنوں پر لاٹھیاں برسا کر کس کو خوش کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف عربوں کا نہیں بلکہ ہر مسلمان کا ہے، مسلم حکمرانوں نے فلسطین کے معاملے پر اپنا حق ادا نہیں کیا، ترک صدر نے اسرائیل کو زبردست پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کرکے گیس کی قیمت میں اضافہ کردیا: سراج الحق

انہوں نے کہا کہ غزہ کے محاصرے میں اب تک ڈھائی لاکھ فلسطینی شہید ہوچکے، اسرائیل نے اسپتالوں، تعلیمی اداروں پر بھی بمباری کی، پاکستان کے ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے اقوام متحدہ کو جنگ بند کیلئے لکھا، ہمارے مسلمان حکمرانوں نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی، مسلمان حکمرانوں کا کام کھانا، دوائی پہنچانا نہیں، غزہ کے عوام کو بچانا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے ایک ارب سے زیادہ کا فنڈ فلسطینیوں کیلئے جمع کرلیا، دشمن کے ٹینکوں کامقابلہ کرنا مسلمان حکمرانوں کا کام ہے، حکمرانوں کاکام غزہ کے مسلمانوں کی مدد، اسلحہ پہنچانا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔