اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

17 سال بعد سبی تا ہرنائی ریلوے ٹرین سروس بحال ہوگئی

29 اکتوبر, 2023 14:56

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈامکی اور وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ نے سبی تا ہرنائی ریلوے ٹرین سروس کا افتتاح کردیا۔

علی مردان ڈامکی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طویل مدت سے بند سبی، ہرنائی سیکشن کو ازسر نو کھولا جارہا ہے، ٹریک کی بندش کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرین سروس کی بحالی سے عوام کو آسانی ہوگی اور روزگار کے موقع بھی بڑھیں گے، 25 دسمبر کو بولان میل بھی بحال کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں اضافہ کردیا

دوسری جانب وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کا کہنا تھا کہ 17 سال بعد سبی ہرنائی سیکشن کو بحال کردیا گیا ہے، ریلوے، این ایل سی اور ایف سی بلوچستان نے بھرپور کردار ادا کیا، معدنیات، پھل اور سبزیاں بھی منڈیوں تک بروقت پہنچ سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جلد کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل بھی بحال کی جائے گی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔