اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

اقوام متحدہ اسلامی ممالک کا دشمن ادارہ ہے: مولانا عبدالغفور حیدری

29 اکتوبر, 2023 18:01

کوئٹہ: مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ دفاع کا حق اقوام متحدہ کا آئین دیتا ہے، اقوام متحدہ اسلامی ممالک کا دشمن ادارہ ہے۔

رہنما جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری کا طوفان الا قصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کی کانفرنس کا پیغام گھر گھر پہنچنا چاہیے، فلسطینی عوام پر ظلم و جبر ہورہا ہے، فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے کیے گئے، فلسطینی کی سفارتی، اخلاق حمایت اور تعاون جاری رکھیں گے۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کا سرپرست بن گیا ہے، مغربی دنیا پر معاشی طور پر اسرائیل کا قبضہ ہے، عالمی معیشت بھی اسرائیل کے کنٹرول میں ہے، عرب لیگ میں 22 ممالک ہیں لیکن کس کام کے؟، امریکا نے طاقت کے نشہ میں عراق پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کرکے گیس کی قیمت میں اضافہ کردیا: سراج الحق

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اور حماس اپنے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں، دفاع کا حق اقوام متحدہ کا آئین دیتا ہے، اقوام متحدہ اسلامی ممالک کا دشمن ادارہ ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔