اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

آزادی کی جنگ میں فلسطین کے ساتھ ہیں: مولانا فضل الرحمان

29 اکتوبر, 2023 20:34

کوئٹہ: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ فلسطین کی آزادی کیلئے فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں، آزادی کی جنگ میں فلسطین کے ساتھ ہیں۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کوئٹہ میں الاقصیٰ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کا اجتماع اسرائیل اور امریکا کو پیغام ہے، ہم اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، آزادی کی جنگ میں فلسطین کے ساتھ ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فلسطین کی آزادی کیلئے فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ اسلامی ممالک کا دشمن ادارہ ہے: مولانا عبدالغفور حیدری

انہوں نے کہا کہ یہودی لابی پر واضح کرنا چاہتا ہوں، پاکستان میں اپنے جس ایجنٹ کو بھیجا تھا ہم نے اس کو شکست دی، آج یہودی لابی کا ایجنٹ مکافات عمل سے گزررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کہتا ہے حماس کے مجاہدین کے کوئی انسانی حقوق نہیں، تم جنہیں دہشتگرد کہتے ہو ہم انہیں وقت کا مجاہد سمجھتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔