اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

یہ تاثر غلط ہے کہ صرف افغانستان کے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی

30 اکتوبر, 2023 20:01

اسلام آباد: سرفراز احمد بگٹی کا کہنا ہے کہ انخلاء کا معاملہ غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف ہے، زیادہ تعداد افغانستان کے لوگوں کی ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ صرف افغانستان کے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضٰی سولنگی کا نگراں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کے ہمراہ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو اپنے وطن واپس بھیجنے کیلئے ڈیٹا تیار کیا جا رہا ہے، اس تمام عمل کی نگرانی کیلئے ایک خصوصی نظام وضع کیا جائے گا۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے ایک ورک پلان کی بھی منظوری دی، غیر قانونی لوگ قانونی طریقے سے دوبارہ واپس آ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف کارروائی ہوگی: نگراں وزیر اطلاعات پنجاب

اس کے علاوہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ انخلاء کا معاملہ غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف ہے، زیادہ تعداد افغانستان کے لوگوں کی ہے، یہ تاثر غلط ہے کہ صرف افغانستان کے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انخلاءکے دوران خواتین اور بزرگوں کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جا رہا ہے، تقریباً 2 لاکھ کے قریب غیر قانونی افراد 2ماہ کے دوران واپس گئے ہیں، غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو قریبی بارڈر تک پہنچایا جائے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔