کوئٹہ میں افغان باشندوں کی شکایت پر 2 ایس ایچ اوز معطل

کوئٹہ: سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ افغانیوں سے پیسے لینے کے الزام میں 2 ایس ایچ اوز معطل کیے جاچکے۔
نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ افغانیوں کے ساتھ بدسلوکی پر متعلقہ حکام کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، افغانیوں سے پیسے لینے کے الزام میں 2 ایس ایچ اوز معطل کیے جاچکے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کے ساتھ بدسلوک پر حکام کو ذمے دار ٹھہرایا جائے گا، غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہوگی، ہم اپنے مسائل خود حل کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ تاثر غلط ہے کہ صرف افغانستان کے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی
ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں سرحد پار سے دہشتگردی اور اسمگلنگ نہ ہو، غیر قانونی افراد کو نکال کر سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












