اتوار، 21-جون،2026
اتوار 1448/01/06هـ (21-06-2026م)

گوادر میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملہ، 14 اہلکار شہید

03 نومبر, 2023 20:35

گوادر: اورماڑہ میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 14 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر کے علاقے اورماڑہ میں دہشتگردوں نے حملہ کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 14 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی سرحد سے دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید : آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا کہ حملے میں ملوث عناصر کو ڈھونڈ کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔