ہمارے ملک میں وہی رہ سکتا ہے جو ویزہ لے کر آئے گا: سرفراز بگٹی

اسلام آباد: سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو بھیجنا اسٹیٹ کی پالیسی ہے، دیوار پھلانگ کے جو آئے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، ہمارے ملک میں وہی رہ سکتا ہے جو ویزہ لے کر آئے گا۔
نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا جی ٹی وی کے پروگرام "لائیو وِد مجاہد” میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں وہی رہ سکتا ہے جو ویزہ لے کر آئے گا، غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن چل رہا ہے، کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو ثبوت پیش کرے، کوشش کر رہے ہیں غیر قانونی تارکین ون باعزت طریقے سے بھیجیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے: جان اچکزئی
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ کے لیول پر غلطیاں ہوتی ہیں، غلطیاں ترک کر کے آگے بڑھنا چاہیے، افغان پناہ گزینوں کو لیگل طریقے سے نکالا جارہا ہے، دیوار پھلانگ کے جو آئے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار پر نہ جائیں وہ روز تبدیل ہوتے ہیں، ہمیں غلطیوں کو تسلیم کر کے آگے چلنا چاہیے، ہم اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہتے ہیں، ریاست کی پالیسی ہے غیرقانونی تارکین وطن کو جانا ہوگا، غیر قانونی تارکین وطن کو بھیجنا اسٹیٹ کی پالیسی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












