اتوار، 21-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

06 نومبر, 2023 19:31

تیراہ: سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 جوان بھی شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 جوان بھی شہید ہوئے، شہداء میں نائیک خوشدل خان، نائیک رفیق خان اور لانس نائیک عبدالقادر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میانوالی ایئربیس حملہ : جدید امریکی اسلحہ استعمال ہونے کا ہولناک انکشاف

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کا تعلق اسلام آباد سے تھا، نائیک رفیق خان شہید کا تعلق چارسدہ سے تھا، لانس نائیک عبدالقادر کا تعلق مری سے تھا، نائیک خوشدل خان کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے، بہادر سپوتوں کی قربانیاں دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔