اسموگ کے باعث لاہور میں 4 دن عام تعطیل کا اعلان

لاہور: محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لاہور میں اسموگ کے باعث جمعہ 10 نومبر کو تمام اسکول اور دفاتر بند رہیں گے، ہوٹلز اور سینما جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین دن کیلئے بند ہوں گے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسموگ کی صورتحال پر اجلاس میں غور کیا گیا، لاہور اس وقت دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے، بھارت میں فصلیں جلانے سے پاکستان کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، فصلیں جلا کر بھارت پاکستان کیلئے بھی مسائل پیدا کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو اسموگ ایپ بنانے کا حکم
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جمعرات 9 نومبر کو ملک بھر میں چھٹی ہے، جمعہ 10 نومبر کو تمام اسکول اور دفاتر بند رہیں گے، ہوٹلز اور سینما جمعہ، ہفتہ اور اتوار تین دن کیلئے بند ہوں گے، فیصلے کا اطلاق لاہور ڈویژن، گوجوانوالہ، ننکانہ اور وزیر آباد میں ہوگا، فیصلے کا اطلاق صرف رواں ہفتے کےلیے ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام پارک بھی 3 دن بند رہیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چلتی رہے گی، عوام کچھ دن لاہور سے باہر گھومنے چلے جائیں، فضائی آلودگی سے آنکھوں کی بیماریوں، سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، اقدامات کا مقصد اسموگ کی صورتحال پر قابو پانا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












