ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

چیئرمین پی ٹی آئی نے کرپشن میں فرح گوگی کی سہولت کاری کی: عطا تارڑ

09 نومبر, 2023 15:35

لاہور: عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فرح گوگی کی سہولت کاری کی، فرح گوگی اور ان کے شوہر نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں 48 کروڑ کا کالا دھن سفید کیا۔

رہنما ن لیگ عطا تارڑ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) نے صحت اور تعلیم کے شعبے پر کام کیا، پی ٹی آئی دور میں پنجاب میں ڈمی وزیراعلیٰ لایا گیا، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بناکر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی، فرح گوگی کے کہنے پر عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب لگایا گیا، عثمان بزدار کی اہلیہ کا تعلق فرح گوگی سے تھا، فرح گوگی کا تعلق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ سے پہلے سے تھا، یہ 3 خواتین کا گٹھ جوڑ تھا جنہوں نے مرضی کا وزیراعلیٰ لگوایا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فرح گوگی کی سہولت کاری کی، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم فرح گوگی اور اسکے شوہر کےلیے تھی، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فرح گوگی کو فائدہ پہنچایا گیا، پنجاب میں عوام کے پیسے کو بے دردی سے لوٹا گیا، فرحت شہزادی اور انکے شوہر باقاعدہ منصوبہ بندی کرتے تھے، ڈی پی او سے لیکر پٹواری تک فرحت شہزادی اور دیگر کو حصہ جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ اسیکنڈل کیس، نیب نے بشریٰ بی بی کو 13 نومبر کو دوبارہ طلب کرلیا

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکیومنٹس پر سڑک بن گئی مگر آن گراؤنڈ کچھ بھی نہیں ہوا، کہاں گیا وہ پیسہ؟، فرح گوگی کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں کالا دھن وائٹ کرنے کا موقع دیا گیا، فرح گوگی اور ان کے شوہر نے 48 کروڑ کا کالا دھن سفید کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے فرح گوگی کو فرار کرایا، تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ آنے پر فرح گوگی نے فر فر بولنا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی اور فرح گوگی نے پنجاب سے اربوں روپے لوٹے، یہ پورا گینگ تھا جسے چیئرمین پی ٹی آئی ہیڈ کرتے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔