چین نہ صرف ہمارا بہترین پڑوسی بلکہ آئرن برادر ہے: نگراں وزیراعظم

اسلام آباد: انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے سے ملک کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں، چین نہ صرف ہمارا بہترین پڑوسی بلکہ آئرن برادر ہے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ چین کی ترقی منفرد اور بے مثال ہے، چین نے تیزی سے اپنے عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے، چین نہ صرف ہمارا بہترین پڑوسی بلکہ آئرن برادر ہے۔
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ صدر شی چن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں، پاکستان چین کے ساتھ سی پیک کے پہلے مرحلے کو مکمل کرچکا ہے، سی پیک منصوبے سے ملک کیلئے ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں، ترقیاتی منصوبوں سے ملک میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ارادہ ہے کہ پاک ازبک تجارت ایک ارب ڈالر تک لے جائیں: انوار الحق کاکڑ
ان کا کہنا تھا کہ بی آر آئی منصوبے سے نہ صرف چین، پاکستان بلکہ پوراخطہ ترقی کرے گا، بی آر آئی منصوبہ مختلف ثقافتوں کو قریب لانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












