ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

ن لیگ نے الیکٹیبلز کے لیے بند اپنے دروازے کھول دیے

12 نومبر, 2023 14:18

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ، ن لیگ نے الیکٹیبلز کے لیے بند اپنے دروازے کھول دیے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پنجاب بھر میں کرائے جانے والے سروے کے نتائج کی بنیاد پر کیا گیا، سروے کے ابتدائی نتائج کے مطابق ن لیگ کو پنجاب سے قومی اسمبلی کی 90 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ن لیگ، بی اے پی اور جے یو آئی میں انتخابی اتحاد کا امکان

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سروے میں مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد ووٹروں نے حصہ لیا، سروے میں ووٹروں نے نواز شریف کو ملکی مسائل کا واحد حل قرار دیا، سروے تھرڈ پارٹی کے ذریعے اسحاق ڈار کی نگرانی میں مکمل کر ایا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سروے کی بنیاد پر مختلف اضلاع کے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل دیا گیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔