8 فروری کو ن لیگ کو بُری شکست ہونے جارہی ہے: شرجیل میمن

کراچی: شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ 2024 پیپلزپارٹی کا سال ہے، آئندہ الیکشن میں مقابلہ سندھ نہیں سینٹرل پنجاب میں ہوگا، 8 فروری کو ن لیگ کو بری شکست ہونے جارہی ہے۔
رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج ن لیگ والے سیاسی باتیں کررہے تھے، ن لیگ کو ہمیشہ الیکشن کے موقع پر سندھ یا د آتا ہے، اقتدار میں رہتے ہوئے ن لیگ کو کبھی سندھ یاد نہیں آتا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور بلاول پنجاب میں بھرپور الیکشن مہم چلائیں گے، 2024 پیپلزپارٹی کا سال ہے، آئندہ الیکشن میں مقابلہ سندھ نہیں سینٹرل پنجاب میں ہوگا، 8 فروری کو ن لیگ کو بری شکست ہونے جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ پنجاب میں کلین سوئپ کریگی، اتحاد کی ضرورت نہیں: راجا ریاض
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی منافق ترین شخص ہیں، اسلامی ٹچ کا دعویٰ کرنے والا شخص آج کہاں ہے، 2018 میں ایک نااہل شخص ملک پر مسلط کیا گیا، نہیں چاہتے 2024 میں بھی ایسا شخص مسلط کیا جائے، اس بار عوام کی رائے چلے گی، آصف زرداری نے کہا ہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ چاہیے، اقتدار میں وہ جماعتیں آئیں گی جو عوام میں ہوں گی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












