ن لیگ پنجاب میں کلین سوئپ کریگی، اتحاد کی ضرورت نہیں: راجا ریاض

لاہور: راجا ریاض کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اتحاد کی ضرورت نہیں ہے، ن لیگ کے پاس دوسری جماعتوں کے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے لیے جگہ نہیں، مسلم لیگ ن پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی۔
سابق اپوز یشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم ہوتے تو اسرائیل کو تسلیم کرلیتے، چیئرمین پی ٹی آئی یہودی لابی کے آدمی ہیں۔
راجا ریاض کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے پاس دوسری جماعتوں کے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے لیے جگہ نہیں، مسلم لیگ ن پنجاب میں کلین سوئپ کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ن لیگ، بی اے پی اور جے یو آئی میں انتخابی اتحاد کا امکان
ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ استحکام پاکستان پارٹی پنجاب میں سیٹیں نکال سکے گی، حالات کا کچھ نہیں کہا جاسکتا سیاست میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں، آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کا اتحاد نہیں ہے، مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اتحاد کی ضرورت نہیں ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












