ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

نگراں حکومت عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی معاونت کریگی: مرتضیٰ سولنگی

12 نومبر, 2023 16:16

لاہور: مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی، عام انتخابات سے اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کو منتقل ہوگا۔

نگراں وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ توانائی کے متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار پر توجہ دی جارہی ہے، مہنگی بجلی کی پیداوار سے عوام پر بوجھ پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، مرتضیٰ سولنگی

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں چین نے بھرپور تعاون کیا ہے، متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں چین سرفہرست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور تحفظات جمہوری نظام کا حسن ہے، نگراں حکومت عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے گی، عام انتخابات سے اقتدار عوام کے منتخب نمائندوں کو منتقل ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔