ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا، مجھے نظرلگ چکی، نواز شریف کو نظر لگنے کا منتظر ہوں: شیخ رشید

13 نومبر, 2023 12:01

لاہور: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گیٹ نمبر 4 میں نواز شریف کے ساتھ تھا، ہمیشہ گیٹ نمبر 4 کا ساتھ دیا، میں اور نواز شریف ایک ہی دن پاکستان آئے تھے، مجھے نظرلگ چکی، اب انتظار میں ہوں انہیں کب نظر لگے گی۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ایسے ایسے شہروں میں کیس بنے جو دیکھے ہی نہیں، میرے خلاف جو بھی کیس ہیں وہ مجھے بتائے جائیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گیٹ نمبر 4 میں نواز شریف کے ساتھ تھا، ہمیشہ گیٹ 4 کا ساتھ دیا، میں اور نواز شریف ایک ہی دن پاکستان آئے تھے، مجھے نظرلگ چکی، اب انتظار میں ہوں انہیں کب نظر لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا شیخ رشید کی رہائشگاہ لال حویلی کو ڈی سیل کرنے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات تو ایک دن اس ملک میں ہونے ہی ہیں، الیکشن سیاسی جماعتوں میں ہونا چاہیے، اداروں اور سیاسی جماعتوں میں نہیں۔

شیخ رشید کی درخواست:

 

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید نے درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے آئی جی پنجاب، سی پی او راولپنڈی کو فریق بنایا۔

درخواست میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی درج ایف آئی آرز میں میرا نام شامل نہیں ہے، مجھے 7 ماہ کی تاخیر کے بعد بیانات میں ملوث کیا گیا ہے۔

درخواست پر جسٹس چودھری عبدالعزیز نے ابتدائی سماعت کی، شیخ رشید کی پٹیشن کے تمام اعتراضات ختم کرکے نمبر لگا کر مقرر کرنے کا حکم دیا گیا۔

ہائی کورٹ آفس نے شیخ رشید کی درخواست پر ڈاکومنٹس کی کمی کے اعتراضات کئے تھے۔ تاہم اب اعتراضات دور ہونے کے بعد درخواست کل سماعت کیلئے مقرر ہونے کا امکان ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔