احتساب عدالت نے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا

لاہور: احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے معاملے میں مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دیدیا۔
احتساب عدالت نے پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا اور جائیدادوں کو قرق کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: نیب کا پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
نیب پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی گرفتار نہیں ہوئے نا ہی تفتیش جوائن کی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












