ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی طبیعت شدید خراب، اسپتال میں زیر علاج

کراچی: ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی طبیعت ناساز ہونے کے باعث قومی ادارہ امراض قلب میں زیر علاج ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق رؤف صدیقی کی انجیو گرافی کی جارہی ہے، انجیو گرافی کے بعد مزید علاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رؤف صدیقی کی طبیعت بگڑ گئی ہے، انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر کوئی بات نہیں ہوئی، ن لیگ کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک اسٹنٹ ڈالا گیا ہے، جس کے بعد بھی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی، رؤف صدیقی کے پھیپھڑوں میں پانی آگیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












