جو آئے ہیں وہ واپسی کا ٹکٹ کٹوالیں، الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی: مراد علی شاہ

مٹھی: مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جو آئے ہیں وہ واپسی کا ٹکٹ کٹوالیں، الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، اگلا وزیراعظم صرف اور صرف بلاول بھٹو ہوگا۔
مٹھی میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ مردا علی شاہ کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن میں پیپلزپارٹی جیتے گی اور بلاول بھٹو وزیراعظم ہوں گے، الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی، اگلا وزیراعظم صرف اور صرف بلاول بھٹو ہوگا۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے بعد کچھ لوگ پھر سے باہر ہوں گے، ایک شخص جھوٹا مینڈیٹ لیکر وزیراعظم بن گیا تھا، جو آئے ہیں وہ واپسی کا ٹکٹ کٹوالیں۔
یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو ن لیگ کو بُری شکست ہونے جارہی ہے: شرجیل میمن
ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں بھاگنے والے آج کا جلسہ دیکھ لیں، تھر کے لوگوں نے آج بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنادیا ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے تھر کو اپنا سمجھتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












