ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا: جان اچکزئی

13 نومبر, 2023 15:03

کوئٹہ: جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بلوچستان سے ایک لاکھ کے قریب تارکین وطن واپس جاچکے ہیں، پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، افغانستان دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے: جان اچکزئی

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے ایک لاکھ کے قریب تارکین وطن واپس جاچکے ہیں، ہم نے تارکین وطن کو چمن بارڈر کراسنگ پوائنٹ تک پہنچایا ہے، رضاکارانہ طور پر واپس جانے والوں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں، قلعہ سیف اللہ کراسنگ پوائنٹ پر بھی سہولیات دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روزانہ 10 ہزار کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھجوانے کی صلاحیت ہے، 50 ہزار مشتبہ افراد کے کارڈ بلاک کیے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔