ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مستقل حکومت کا انتظار نہیں کرنا چاہیئے: اسحاق ڈار

13 نومبر, 2023 16:51

اسلام آباد: اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا معاملہ بہت حساس اور اہم ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مستقل حکومت کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ہماری حکومت نے ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کی، 2013 سے پہلے پاکستان میں 20،20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی تھی، ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو بھی ہماری حکومت نے ختم کیا، آرمی پبلک اسکول واقعے نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دہشتگردی معیشت اور لوڈشیڈنگ سے بڑا مسئلہ ہے، سانحہ اے پی ایس کے بعد پشاور میں تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا، ڈی چوک پر دھرنا چل رہا تھا اس کو 100 دن سے زیادہ ہوگئے تھے، میں نے خود ان کی لیڈر شپ کو کال کی اور سب کو اکٹھا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملٹری ٹرائل کیس؛ سپریم کورٹ کا فیصلہ دہشتگردی کو فائدہ پہنچائے گا: عرفان صدیقی

ان کا کہنا تھا کہ کس نے کہا تھا کابل جاکر طالبان حکومت کو انگیج کیا جائے، قوم کو ان لوگوں سے پوچھنا چاہیے، دہشت گردی کی حالیہ لہر میں کیوں اضافہ ہوا؟، وہ کون تھا جو ملک کی تقدیر سے کھیلتا رہا، کس نے کہا تھا جیلوں میں قید خطرناک دہشت گردوں کو چھوڑا جائے، جو لوگ جارہے ہیں ان کا حق ہے اپنی پراپرٹی ساتھ لیکر جائیں، ملک جنگل کے قانون کے تحت نہیں چل سکتا، جنہوں نے غلطیاں کی ہیں وہ معافی مانگیں۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشت گردی توانائی بحران سے بھی بڑا ناسور ہے، افغان مہاجرین کی واپسی کا معاملہ بہت حساس اور اہم ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مستقل حکومت کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔