ہفتہ، 20-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

پنجاب میں پی ٹی آئی کی مقبولیت دیکھ کر شریفوں نے دوسرے صوبوں کا رخ کرلیا ہے: پرویز الہٰی

16 نومبر, 2023 15:43

لاہور: چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی مقبولیت دیکھ کر شریفوں نے دوسرے صوبوں کا رخ کرلیا ہے، شریف برادران جہاں بھی چلے جائیں عوام میں پذیرائی حاصل نہیں کر سکتے۔

صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کا عدالت میں پیشی پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دو لاڈلے قوم پر مسلط کردیے گئے ہیں، لاڈلے اپنے رنگ بازی سے قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے، شہباز شریف نے 16 ماہ میں عوام کو مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ان کو نظر آگیا ہے پنجاب میں اب انکو کوئی ووٹ نہیں ڈالے گا، پنجاب میں پی ٹی آئی کی مقبولیت دیکھ کر شریفوں نے دوسرے صوبوں کا رخ کرلیا ہے، شریف برادران جہاں بھی چلے جائیں عوام میں پذیرائی حاصل نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ن لیگ، بی اے پی اور جے یو آئی میں انتخابی اتحاد کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ نگراں حکومتیں کب تک شریف برادران کی سہولتکاری کریں گی، بلوچ سرداروں کی اکثریت نے بھی دونوں لاڈلوں کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے الیکشن کی تاریخ خود دی یقین ہے اب الیکشن ہو جائیں گے، انشاءاللہ یہ الیکشن فری اینڈ فیئر ہوگا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔