گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا

لاہور: ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے 6 افراد کی ہلاکت کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم افنان کے تحفظ کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کردیا۔
جسٹس علی ضیاء باجوہ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
عدالت کا تحریری حکم میں کہنا تھا کہ سڑکوں پر بغیر لائسنس گاڑیاں چلانے والے چلتے پھرتے قاتل ہیں، متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے وہ ایسی لاقانونیت پر ایکشن لیں، سی ٹی او نے عدالت کو بتایا کہ لاہور میں 73 لاکھ گاڑیاں رجسڑڈ ہیں، سی ٹی او نے بتایا صرف 13 لاکھ افراد کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہے، ایسی صورتحال بہت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: بغیر لائسنس گاڑی اور موٹر سائیکل چلانے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے سختی سے اس عمل کو روکیں، کارروائیوں کے دوران کسی شہری کو بلا جواز ہراساں نہ کیا جائے، سی ٹی او اور ایس ایس پی آپریشنز آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرائیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن آئندہ سماعت پر مقدم کے مکمل ریکارڈ کیساتھ پیش ہوں۔
عدالت کا کہنا ہے کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے جس کے لیے عدالت کو معاونت درکار ہے، بیرسٹر احمد پنسوتا اور ایڈووکیٹ میاں علی حیدر کو عدالتی معاون مقرر کیا جاتا ہے، درخواست پر آئندہ سماعت 21 نومبر کو ہوگی۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












