جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سڑک کنارے دھماکا، 3 افراد جاں بحق

19 نومبر, 2023 15:51

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سڑک کنارے دھماکے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق افراد ایک گاڑی میں سوار تھے، جن میں دو بھائی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق بالگتر سے بتایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 5افراد جاں بحق

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے محرکات کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔