مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ نااہل حکمران، کرپشن ہے: سراج الحق

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ نااہل حکمران، کرپشن ہے، الیکشن شفاف ہوں، ماضی کی غلطیاں دہرائی گئیں تو مزید عدم استحکام آئے گا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورت حال، آئندہ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر امیدوار کھڑے کرے گی، ترازو کے نشان پر اسلامی فلاحی پاکستان کے منشور کے تحت الیکشن میں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ انتخابات 2018 کی طرح ہوئے تو ملک کیلئے تباہ کن ہوں گے: سراج الحق
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن شفاف ہوں، ماضی کی غلطیاں دہرائی گئیں تو مزید عدم استحکام آئے گا، ماضی کی حکومتوں کے فیصلوں کے نتیجہ میں معاشی تباہی آئی۔
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے قوم کو آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں پہنائیں، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ نااہل حکمران، کرپشن ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












