شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 2 جوان شہید

رزمک: شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں لانس نائیک احسان بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی:لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید، 3 دہشتگرد جہنم واصل
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












