قوم 8 فروری کا دن لٹیروں کے لیے یوم حساب بنادے: سراج الحق

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ قوم 8 فروری کا دن لٹیروں کے لیے یوم حساب بنادے، ن لیگ، پیپلزپارٹی نے بار بار حکومتیں کیں، پھر مسلط ہونا چاہتی ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ استعمار کے ایجنٹ ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، سابقہ حکمران کا خیال ہے امریکا کی مدد سے پھر اقتدار میں آئیں گے، سابقہ حکمرانوں کو اب واشنگٹن نہیں بچاسکے گا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ قوم 8 فروری کا دن لٹیروں کے لیے یوم حساب بنادے، ن لیگ، پیپلزپارٹی نے بار بار حکومتیں کیں، پھر مسلط ہونا چاہتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کی وجہ نااہل حکمران، کرپشن ہے: سراج الحق
انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمران جماعتیں قوم کو ماضی کی کارکردگی بتائیں، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں، دیگر پارٹیوں کے سربراہ بھی جرأت کریں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












