جمعہ، 19-جون،2026
جمعہ 1448/01/04هـ (19-06-2026م)

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر دوبارہ گرفتار

23 نومبر, 2023 19:17

صوابی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے صوابی جیل سے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔

اس سے قبل اینٹی کرپشن عدالت نے اسد قیصر کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا

خیال رہے کہ اسد قیصر پر گجر خان میڈیکل کالج کیلئے سامان کی خریداری میں خرد برد کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کو گرفتار کرلیا گیا

واضح رہے کہ اس سے قبل 3 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔